ٹام کروز کی نئی موی جو خلا۶ میں فلمائی جائے گی

ہالی وڈ کے مشہور ترین اداکار  ٹام کروز نے خلاء میں فلم بنانے کا ارادہ کیا ہے۔اس سے پہلے تک  خلاء پر مبنی بہت ساری موویز بن چکی ہیں مگر اب تک کسی بھی فلم کی شوٹنگ حقیقی زندگی میں خلا میں نہیں کی گئی۔یہ اپنی نوعیت کی پہلی فلم ہو گی جو خلا میں شوٹ کی جائے گی۔

اداکار  ٹام کروز اور ایلان مسک سپیس ایکس، ناسا کے ساتھ مل کر  ایک فلم بنانے کے پراجیکٹ پر کام کر رہے ہیں۔ یہ فلم ایکشن ـ ایڈوانچر   کے زمرے میں آئے گی ـ جو کہ حقیقی خلاء میں بنائی جائے گی۔ناسا کے ایڈمنسٹریٹر ، جم براڈسٹائن نے، ناسا اور ٹام کروز کےایک ساتھ کام کرنے کی تائید کر دی ہے۔

Tom Cruise, Elon Musk and NASA Collaboration to shoot a Movie in ...

اس سے پہلے ٹام کروز  کی خلا کی کہانی پر مبنی ایک موی ایج آف ٹمارو ۲۰۱۴ میں آئی تھی مگر اس فلم میں صرف گرافکس اور جدید افکٹس کے ذریعے خلائی مناظر پیش کیے گئے تھے۔ مگر آنے والی فلم کی خاصیت یہی ہے کہ اس میں حقیقی خلائی مناظر کو فلمایا جائے گا۔

کیا اس مووی کو عام مووی کی طرح فلمایا جائے گا؟؟

سوال یہ ذہن میں آتا ہے کہ کیا اس مووی کو خلاء میں فلمانہ اتنا ہی آسان ہےجتنا کہ کسی عام مووی کو؟

کچھ عرصہ پہلے ایک خلاء باز نے خلا میں ایک چھوٹی سی فلم بنا ئی، جس میں دکھایا گیا تھا کہ خلا میں دن کیسے گزارا جاتا ہے اور چیزوں کو کس طرح خلاء میں استعمال کیا جاتا ہے۔ خلا میں کام کرنے کے لیے مہارت کی ضرورت ہوتی ہے۔اس بات سے اندازہ ہوتا ہے کہ خلا میں فلم بنانے کے لیے ،نا تجربہ کار لوگوں کو  مشق کی ضرورت پڑے گی۔اداکار کو اداکاری کرنے سے پہلے خلاء میں چلنے پھرنے اور کام کرنے کے لیے مشق کی بھی ضرورت پڑے گی۔

کیا آپکو یہ معلومات دلچسپ لگیں ؟ اپنی رائے سے آگاہ کیجیے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *