وہ پاکستانی ستارے جو کووڈ ١٩ کا شکار ہو گئے

پاکستان میں کرونا وائرس کا پھیلاؤ دن بہ دن بڑھتاچلا جا رہاہے۔ اب تک کوڈو -١٩ کے ٦٧٠٠٠  سے زیادہ دہ کیسز رجسٹر کیے جا چکے ہیں ، اور اموات کی تعداد١٦٠٠ ریکارڈ کی جا چکی  ہیں ۔اندیشہ ہے کہ پاکستان میں کرونا کے کیسز  کی تعداد، رجسٹرڈ کیسز سے کہیں زیادہ ہے، جو  مطلوبہ ٹیسٹنگ کی کمی  کی وجہ سے  سامنے نہیں آ سکے۔

کرونا وائرس نے اِس ملک کے مشہور ٹی وی ستاروں تک بھی رسائی حاصل کر لی ہے، اور اب تک بہت سی مشہور شخصیات بھی کرونا وائرس کا شکار ہو چکی ہیں۔آئیے  ہم ان میڈیا  کی شخصیات کے بارے میں بتاتے ہیں جنہیں کورونا وائرس جیسا موذی مرض لاحق ہو چکا ہے۔ 

روبینہ اشرف

روبینہ اشرف جو کہ پاکستان کی مشہور و معروف اداکارہ ہیں،ذرائع کے مطابق  کرونا وائرس کا شکار ہو چکی ہیں۔ روبینہ اشرف نے وائرس کی  کچھ علامات کے بعد  ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیاجو کہ مثبت آیا۔ ان کے مطابق ٹیسٹ کے مثبت آنے کے بعد انہوں نے خود کو آئسولییٹ کر لیا۔

سکینہ سمو

سکینہ سمو ٹی وی کی سینئر آرٹسٹ ٹیسٹ ہیں، وہ بھی کرونا وائرس سے متاثر ہوچکی ہیں۔ ان کے مطابق انہیں چند دنوں سے طبیعت میں خرابی محسوس ہو رہی تھی ،جس کی وجہ سے انہوں نے کوڈ ١٩ کا ٹیسٹ کروایاجوکہ مثبت آیا۔ ٹیسٹ کے مثبت آنے کے بعد  انکی فیملی نےبھی کرونا وائرس کا ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کرلیا ۔

ابرارالحق

ابرارالحق جو کہ مشہور پاکستان کے گلوکار اور سیاستدان ہیں ،انہوں نے  اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ کے ذریعے اپنے کوڈ ١٩ کے ٹیسٹ کے مثبت آنے کی اطلاع دی اور بتایا کہ  وہ اپنے گھر قرنتینا میں  ہیں اورگھر سے  ہی سکائپ کے ذریعے ،سہارا اور ریڈ کریسنٹ کے  کارکن کے طور پر ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں ۔ 

اس ٹویٹ سے پہلے انہوں نے ایک اور ٹویٹ کیا تھا جس میں انہوں نے اپنے گلا خراب اور بخار کے ہونے کا ذکر کیا تھا،اور عوام سے اپیل کی تھی  کہ دعاکریں کہ یہ علامات کرونا کی نہ ہوں ۔ بہر حال جو لوگ، گورنر سرور سمیت مجھ سے رابطے میں رہےہیں وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

ماریہ میمن

ٗ پاکستانی میڈیا کی مشہور اینکر ،ماریامیمن بھی کرونا وائرس کا شکار ہوگئیں، انہوں نے بھی ٹویٹر کے ذریعے لوگوں کو آگاہ کیا کہ وہ کرونا وائرس میں مبتلا ہوچکی ہیں ۔انہوں نے انٹرویو میں بتایا کہ انہیں اپنی والدہ کو لے کر پچھلے دنوں کافی مرتبہ ہسپتال لے کر جانا پڑا ، اور اسی دوران انہیں کھانسی  اور ہلکا سا بخار محسوس ہوا ،بخار اور کھانسی کی شدت بھی زیادہ نہ تھی، ہسپتالو ں کے چکر لگانے کی وجہ سے انہیں شک ہوا اور انہوں نے اپنا شک دور کرنے کے لئے اپنا ٹیسٹ کروایا جو کہ مثبت آگیا ۔

ندا یاسر ،یاسر نواز,علیزہ شاہ, نوید رضا

ان سے پہلےندا یاسر ،یاسر نواز,علیزہ شاہ اور  نوید رضاکا بھی کرو نہ ٹیسٹ مثبت آیا تھا  .

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *