اس تصویر کو اپنا والپیپر مت بنائیے گا۔

اینڈرائڈ موبائل فون استعمال کرنے والے کئی صارفین شکایت کر رہے ہیں کہ ایک تصویر رکو وال پیپر کے طور پر استعمال کرنے سے  ان کے موبائل کریش ہو رہے ہیں۔یہ تصویر ایک جھیل، ابر آلود غرروبِ آفتاب اور سبز ساحل پر مشتمل ہے۔ 

 سیمسنگ اور  گوگل پگزل سمیت بہت سارے برینڈز اس سے متاثر نظر آرہے ہیں۔یہ بگ  سکرین کو مسلسل آن اور آف کرتا رہتا ہے، یعنی جب آپ یہ وال پیپر کے طور پر تصویر استعمال کرتے ہیں، تو آپ کا فون آن اور آف ہوتا رہتا ہے ۔کئی معاملات میں اپنے فون کو دوبارہ سے ریسٹ کر نا پڑتا ہے۔ البتہ یہ مسئلہ کچھ صارفین کے ساتھ پیش آیا جبک اینڈرائڈ کا جدید آپریٹنگ سسٹم استعمال کر نے والے لوگ اس سے محفوظ  رہے ہیں۔

 

ایک صارف نے  ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ اس تصویر کو کبھی اپنا والپیپر مت بنائیے۔خاص طور پر سیمسنگ موبائل فون استعمال کرنے والے۔ اور اس کا تجربہ کرنے کی کوشش بھی مت کیجئے گا، کیونکہ یہ آپ کے فون کو کریش کر دے گااور اگر آپ کو کوئی یہ تصویر بھیجے تو اسے  اہمیت نہ دیجئے ۔

اس ٹویٹ کا جواب دیتے  ہوئے بہت سے لوگوں نے بھی اپنے فون کے کریش ہونے کی خبر دی اور بتایا کہ ان کے ساتھ بھی یہی مسئلہ درپیش ہے ۔

اس خرابی کی وجہ

اس خرابی کی کوئی آفیشل وجہ نہیں بتائی جا سکی لیکن ڈویلپر ڈیلن روسل، جو گوگل  پر لکھتے ہیں، انہوں نے اپنا نظریہ بھی ٹویٹ کے ذریعے بتایا ۔فلم پین ٹرسٹ کے شراکت داروں نے بھی اپنا تجزیہ بی بی سی کو  پیش کیا ۔

 کیونکہ ڈیجیٹل فوٹو گرافی میں بہت زیادہ بہتری آئی ہے، اس کی وجہ سے فونز کو بھی ضرورت ہے کہ وہ اپڈیٹ کیے جائیں ۔تصویر کے رنگ اور تصویر کی صحیح جگہ کو فونز کے کے سسٹم کے ساتھ میچ نہیں ہوئی۔ رنگوں کے معاملات سے نبٹنے کے لیے  آپریٹنگ سسٹم ڈیزائن کیے گئے ہوتے ہیں اور فوٹو گرافی کے بہتر معیار کی وجہ سے اس تصویر کے رنگ فون سسٹم کے ساتھ میچ نہیں کر سکے، جس کی وجہ سے یہ خرابی پیش آئی۔ 

اینڈرائڈ فون اور ے صارفین اس تصویر کو کو ڈاؤن لوڈ کرنے سے پرہیز کریں تاکہ آپ کا فون کریش ہونے سے بچ سکے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *